جو شخص رمضان المبارک میں عمرہ کے بعد چند دن مکۃ المکرمہ میں مقیم رہا اس کے حق میں تکرار عمرہ افضل ہے یاکہ ایک عمرہ کے بعد بار بار طواف کرتےرہنا۔اسی طرح ایام حج میں اس کے لئے کیا افضل ہے؟
افضل یہی ہے کہ وہ بار بار عمرہ نہ کرے کیونکہ بار بار عمرہ کرنا عہد نبوی اور عہد صحابہ میں معروف نہ تھا بلکہ عمرہ تو ایک مستقل سفر کر کے کیا جاتا ہے اور بار بار طواف بھی نہیں کرنا چاہئے تا کہ جو لوگ اپنے عمرہ یا حج کا طواف کر رہے ہیں ان کے لئے تنگی نہ ہو بلکہ نفلی نماز، قراءت قرآن اور کثرت سے ذکر الٰہی جیسے اعمال میں مشغول رہے جو قرب الٰہی کا زریعہ ہیں۔