رمضان المبارک یا غیر رمضان المبارک میں عمرہ کرنے والوں پر طواف وداع واجب ہے یا نہیں اور اس بارے میں احتیاط کیا ہے؟
صحیح مذہب یہی ہے کہ معتمر پر خواہ رمضان ہو یا غیر رمضان طواف وداع واجب ہے لیکن اگر عمرہ سے فارغ ہونے کے فورا بعد مکہ المکرمہ چھوڑنا چاہتا ہے تو پہلا طواف ہی کافی ہے۔