سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(02) ریشم یانیلون کی جرابوں پر مسح

  • 736
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1128

سوال

(02) ریشم یانیلون کی جرابوں پر مسح

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا پاؤں کے مسح کےلیے جراب کا غف ہونا ضروری ہے جب مطلب پاؤں کوبرہنگی اور سردی سے بچانا مقصودہےتونائلون یاریشم کی جراب پرمسح ہوسکتاہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

ریشم کی جراب تومردکےلئےویسےہی منع ہے۔  رہاجراب کاغف ہونا تواس کاثبوت مسح کےمعنی سےواضح ہوتاہےکیونکہ مسح شرع میں یہ ہےکہ پانی اُوپررہےاندر  نہ جائے اور پتلی جراب میں پانی اندرچلاجائےگا تو مسح نہ ہوا۔اِس لیئے ترمذی میں غف کا ذکرہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الطہارت، وضو کا بیان، ج2ص11 

محدث فتویٰ

تبصرے