ہم دیکھتے ہیں کہ بعض نمازی حرم شریف میں قدرت کے باوجود عین کعبہ کی طرف متوجہ نہیں ہوتے۔اس کا کیا حکم ہے؟
ان کی نماز باطل ہے کیونکہ جب عین کعبہ کا دیکھنا ممکن ہو تو اس کا استقبال ضروری ہے اور اب تو حکومت نے (اللہ اسے جزائے خیر دے) پتھروں پر دو لائنیں کھینچ کر صحیح سمت کی نشاندہی کر دی ہے۔ اس لیے اگر آپ لائن کے مطابق کھڑے ہوں تو آپ کا رخ صحیح ہو گا۔