جو شخص سعی کو طواف پر مقدم کردےاس کا کیا حکم ہے؟ اسی طرح اس شخص کا کیا حکم ہے جو سعی مردہ سے شروع کرکے صفا پر ختم کرتا ہے؟
پہلے سوال کا جواب یہ ہے کہ اس کی سعی صحیح نہیں ہے اور اس پر واجب ہے کہ سعی دوبارہ کرے کیونکہ سعی اپنے وقت پر نہیں بلکہ وقت سے پہلے کی گئی ہے۔
دوسرے سوال کا جواب یہ ہے کہ جس چکر کی ابتداء اس نے مروہ سے کی ہے وہ بیکار اور بے محل ہے اور اس کا دوسرا چکر ہی پہلا شمار ہو گا پھر اس کے بعد وہ سات چکر پورے گا۔