سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(04) اضطباع کب کیا جائے؟

  • 7335
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1414

سوال

(04) اضطباع کب کیا جائے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اضطباع کب کیا جائے؟ میقات ہی سے یا طواف قدوم شروع کرتے وقت۔ نیزکیا اپنے دونوں کندھوں کو طواف کی دونوں رکعتیں پڑھنے سے پہلے ڈھکے گا یا بعد میں۔ نیز اضطباع صرف طواف میں مشروع ہے یا طواف اور سعی دونوں میں اور اگر کسی نے اضطباع چھوڑ دیا تواس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اضطباع یہ ہے کہ طواف کرنے والا اپنے دائیں کندھے کو کھلا رکھے اور اس کے نیچے سے چادر نکال کر کنارہ بائیں کندھے پر ڈال لے۔ یہ صرف طواف قدوم میں سنت ہے واجب نہیں ہے۔ اس لیے اگر کوئی اسے چھوڑ دیتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ یہ صرف طواف میں مشروع ہے جب طواف پورا ہو جائے تو طراف کی رکعتیں پڑھنے سے پہلے اپنے کندھوں کو ڈھک لے۔ یہ دھیان میں رہے کہ اطباع طواف کے ساتوں چکروں میں ہو گا بخلاف رمل کے جو صرف پہلے تین چکروں میں مشروع ہے اور اگر کسی نے اضطباع نہیں کیا تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

 

فتاوی مکیہ

صفحہ 06

محدث فتویٰ

تبصرے