السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کسی شخص نے اپنی عورت کو تین طلاق ایک مجلس میں دے دی اور طلاق دینے کے دس دن بعد اس شخص کا انتقال ہوگیا اب سوال یہ ہے کہ اس عورت کو ورثہ میں حق پہنچتا ہے۔ یا نہیں؟ (ابراہیم اسحاق جی کاکا خریدار اہلحدیث نمبر 5054)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اہلحدیث کے نزدیک بحکم حدیث مسلم چونکہ دفعۃ واحدہ میں ایک رجعی ہیں۔ اس لئے تعلق قطع نہیں ہوا لہذا ورثہ میں حق پہنچتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب