السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اس وقت جبکہ ہندوستان میں کوئی امیر یا سردار موافق شرائط شرع کے نہیں ہے۔ تو کیا بغیر کسی کے ہاتھ پربعیت کئے ہوئے جہالت کی موت مرے گا۔ (سائل مذکور)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
امیر بمعنی حاکم منفذ بے شک نہیں۔ اس لئے حدیث کا وعید لازم نہیں۔ مگر مسلمانوں کو چاہیے کہ با اختیار امیر اگر نہیں ہوسکتا۔ توہر بستی میں سردار قوم بنالیں۔ جس کے ماتحت متفق ہوکر کام کیاکریں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب