السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص فوت ہوگیا ہے۔ اس کی بیوی اور ایک حقیقی بھائی اور ایک حقیقی بھتیجا اور ایک چچا زاد بھائی اور ایک چچا زاد بھائی کا بیٹا اور ایک بھانجی اور ایک بھانجا موجود ہیں۔ اس متوفی کے مال میں سے بروئے شرع شریف کتنے کتنے حصے پانے کا کون کون مستحق ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بیوی چوتھے حصے کی وارث ہے۔ باقی کا حقیقی بھائی انکے سوا سب محروم ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب