سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(629) زید اپنے مرتے کے وقت اپنی زوجہ مسماۃ جنت بی بی ویک لڑکی مسماۃ...الخ

  • 7262
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1007

سوال

(629) زید اپنے مرتے کے وقت اپنی زوجہ مسماۃ جنت بی بی ویک لڑکی مسماۃ...الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید اپنے مرتے کے وقت اپنی زوجہ مسماۃ جنت بی بی ویک لڑکی مسماۃ محی الدین بی نامی چھوڑ گیا۔ بعد مدت جنت بی بی نے لڑکی محی الدین بی کا نکاح کردیا۔ چند روز ے بعد بی محی الدین اپنی ماں کے رو برو انتقال کرگئی۔ اب محی الدین بی کا خاوند جو محی الدین کے باپ کی زندگی میں سے اپنا حق طلب کرتاہے۔ اب زید کی زندگی میں سے اس کی بی بی اور اس کی بیٹی محی الدین نے اور محی الدین بی کے خاوند کوفی ر وپیہ کتنا حصہ دینا چاہیے۔ زید کی بیوی اپنے خاوند کی زندگی میں سےمہر کے سوا کتنی زندگی لینا اور بیٹی کو کتنی دینا اور بیٹی کے حصہ میں سے اس کےخاوندکو کیا دیناچاہیے۔ جنت بی بی اپنی بیٹی کا مہر اپنے داماد سے لینے کی مستحق ہے یا نہیں۔ (عبد الغنی سیکرٹری مدرسہ نسواں از مقام گدگ یچ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زید کے مال سے جنت بی بی کو علاوہ مہر کے آٹھواں حصہ باقی لڑکی کو لڑکے کے حصے میں سے نصف اس کے خاوندکو اگر خاوند کے ذمے مہر ہو تو وہ بھی ملایاجائے گا۔ باقی اس کی والدہ کوملے گا۔ یعنی فی روپیہ بعد مہر 9 جنت بی بی کو اور 7 لڑکی کے خاوند کو یہ تقیسم کل مال کی ہوگی۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 575

محدث فتویٰ

تبصرے