سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(618) اب مسماۃ ہندہ کا بھی انتقالہ ہوگیا..الخ

  • 7251
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 834

سوال

(618) اب مسماۃ ہندہ کا بھی انتقالہ ہوگیا..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اب مسماۃ ہندہ کا بھی انتقالہ ہوگیا۔ اور ہندہ لاولد ہے۔ ایک حقیقی خالہ اوردو حقیقی خالہ زاد بہنیں ہوتی ہیں۔ اور دو حقیقی پھوپھی کی اولاد جن میں ایک پھوپھی کی اولا میں ایک لڑکا ہے۔ دوسری پھوپھی کی اولاد میں سے دولڑکے ایک لڑکی ہے۔ اورجس قدر نقدی وزیور ہندہ نے چھوڑا ہے وہ عمر سے خاوند کے مہر کا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حسب فتویٰ علم وراثت ہندہ کے مال کے پانچ حصے ہوں گے۔ ایک حصہ حقیقی خالہ کو ملے گا۔ چار (دو ۔ دو) ہر ایک پھوپھی کو ملیں گے۔ خالہ زاد بہنیں محروم ۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 2 ص 570

محدث فتویٰ

تبصرے