سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(616) اپنی جائداد وقف علی الاولاد کرنا

  • 7243
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1199

سوال

(616) اپنی جائداد وقف علی الاولاد کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص بہت مالدار اور جائداد والا ہے۔ اور اس کی اولاد نہایت خراب یعنی بچے بدکار ہیں۔ اب وہ شخص اپنی جائداد وقف علی الاولاد کرنا چاہتا ہے۔ اس خوف سے کہ جائداد مذکورہ میری اولاد تقسیم نہ کرے۔ (خلیل الرحمٰن بنگالی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وقف علی الاولاد کرسکتا ہے۔ ہروارث کےلئے منافع میں اس کے حصے کے مطابق حصہ رکھے۔ مگر سرکاری قانون میں یہ وقف نافذ نہ ہوگا۔ مسلمانوں نے سرکار کو اس کے متعلق توجہ دلائی ہے۔ امید ہے منظور ہوجائے گا۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 2 ص 569

محدث فتویٰ

تبصرے