سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(609) زید کا لڑکا اس کے بھائی کا وارث...الخ

  • 7236
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 823

سوال

(609) زید کا لڑکا اس کے بھائی کا وارث...الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کی بیوی دو ماہ کا بچہ چھوڑ کرمرگئی زید نے لڑکا بغرض پرورش اپنے بھائی کودے دیا اب وہ لڑکا 9سال کا ہے۔ اور زید کا بھائی فوت ہوگیا ہے۔ زید کہتا ہے کہ میرا لڑکا میرے بھائی کا وارث ہے کیا ازروئے شریعت وہ لڑکا حقدار ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زید کا لڑکا اس کے بھائی کا وارث نہیں ہوسکتا۔ متوفی کی صلبی اولاد نہیں ہے۔ توزید اس کا عصبہ وارث ہے زید کابیٹا وارث نہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 2 ص 565

محدث فتویٰ

تبصرے