سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(604) محبوب بخش نے پانچ اولادیں چھوڑیں..الخ

  • 7231
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 767

سوال

(604) محبوب بخش نے پانچ اولادیں چھوڑیں..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

محبوب بخش نے پانچ اولادیں چھوڑیں۔ عبد الحفیظ ایک ہندہ۔ عبد الغنی عبد الرحمٰن۔ محمد یاسین ۔ یہ چاروں بھائی ہمیشہ شامل شرکت میں رہے اور وہ اپنے والد مرحوم کی رقم سے کاروبار کرتے رہے اور ابھی کر رہے ہیں۔ وہ مال اب تک تقسیم نہیں۔ اب ان میں سے عبدا لحفیظ اور ان کی بیوی کا انتقال ہوا ا س نے ایک لڑکا چھوڑا۔ وہ اب تک لاپتہ ہے۔ پچیس تیس سال سے ا س کے بعد ہندہ کا انتقال ہوا۔ اس نے ایک لڑکا اور شوہر چھوڑا۔ وہ اب تک حیات ہے۔ اس کے بعد عبد الغنی کا انتقال ہوا ۔ میری اورایک لڑکی چھوڑی۔ اسکے بعد بیوی کا انتقال ہوا لڑکی حیات موجود ہے۔ اس کے بعد عبد الرحمان کا انتقا ل ہوا۔ انہوں نے دو شادیاں کیں پہلی بیوی نے ایک لڑکی چھوڑی۔ بیوی کا عبد الرحمٰن کی حیات میں انتقال ہوا دوسری بیوی سے دو لڑکیاں چھوڑیں اور بیوی حیات ہیں۔ اور محمد یاسین حیات موجود ہیں۔ اب مال کی تقسیم ورثاء ہیں کس طرح ہوگی۔ خط کشیدہ یعنی دختر عبد الغنی کی موجودہ ورثہ کی مستحق ہے یا نہیں اگر ہے تو کتنا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عبد الغنی کی وفات کے بعد ا س کی بیوی کو مرحوم کے ترکہ کا آٹھواں حصہ ملے گا۔ اورزوجہ عبد الغنی کی وفات کے بعد کے بعد اس کی وارث اس کی لڑکی یادیگر ورثاء اگر ہوں تو عبدالغنی کے ترکہ سے نصف کی وارث ہوگی۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 2 ص 563

محدث فتویٰ

تبصرے