سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(599) زید وبکرعلاقی بھائی ہیں۔ والد فوت ہوا جب..الخ

  • 7226
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 786

سوال

(599) زید وبکرعلاقی بھائی ہیں۔ والد فوت ہوا جب..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید وبکرعلاقی بھائی ہیں۔ والد فوت ہوا جب کہ بکر خوردسال تھا۔ زید نے اس کی پرورش کی اور شادی کی مکان پدری کو زید نے اپنی کمائی سے پختہ تعمیرکیا۔ بلوغت پربکر پختہ مکان کی حیثیت سے نصف قیمت اپنے حصے کی طلب کرتا ہے۔ لیکن زید قیمت اس قدردینا چاہتا ہے۔ کہ جتنی حیثیت والد مرحوم کی وفات پر تھی۔ بکر نے اپنی کمائی سے کبھی ایک پیسہ زید کو نہیں دیا۔ شرعی فیصلہ کیا ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زید کا قول صحیح ہے۔ آیت قرآنی لِّلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ ﴿٧سورة النساء

میں والدین کے اس مال سے اولاد کو حصہ قرار دیا ہے جو بوقت موت مورث چھوڑ جائے

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 2 ص 562

محدث فتویٰ

تبصرے