سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(595) جو زیورات زید کی بیوی کو اس کے سسرال میں ملے تھے..الخ

  • 7222
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 751

سوال

(595) جو زیورات زید کی بیوی کو اس کے سسرال میں ملے تھے..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کی شادی ہوچکی ہے ابھی برسرروزگار نہ تھا۔ اسکول میں تعلیم پاتا تھا۔ کہ زید کے والد کا انتقال ہوگیا۔ اور انہوں نے مع زید پانچ لڑکے تین لڑکیاں ایک بیوی چھوڑی تھوڑے عرصہ بعدزید کا بھی انتقال ہوگیا۔ زید نے اپنے بھایئوں بہنوں والدہ اور بیوی کے سوا کوئی اولاد نہیں چھوڑی۔ بعد انتقال زید اس کی بیوی اپنے والد کے ہمراہ برضاء رغبت برادران زید وغیرہ اپنے میکے چلی آئی۔ بوقت رخصت زید کے بھایئوں وغیرہ نے جو زیورات کے زید کی بیوی کو اس کے سسرال میں ملے تھے۔ زید کی بیوی کے حوالے کردیئے۔

اب سوال یہ ہے کہ جو زیورات زید کی بیوی کو اس کے سسرال میں ملے تھے۔ زید کی بیوی اس کی واحد مالکہ ہے یا زید کے بھائی بہن والدہ بھی اس میں حقدار ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بوقت نکاح جو کچھ منکوحہ کو دیا جاتا ہے۔ شرع شریف میں وہ منکوحہ کی ملک ہے۔ وہ اس کی والدہ مالکہ ہے۔ لیکن اگر نا کح کی برادری میں دستور ہے کہ زیوروغیرہ محض استعمال کرنے کےلئے دیا جائے۔ جیسے امرت سر کی شیخ برادری میں دستور ہے تو منکوحہ کی ملک نہیں ہوگا۔ اس صورت میں منکوحہ مالک نہ ہوگی۔ بہرحال برادری کے عرف عام کا اس میں لہاظ ہے۔ کیونکہ وہ بمنزلہ تنصیص کے ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 2 ص 559

محدث فتویٰ

تبصرے