السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عید کی نماز بدو بارش یابدوں کسی عذر شرعی کے مسجد میں پڑھنے کا ثبوت اور عید کی نماز کے بعد چندہ کر کے یا وقف کردہ زمین کے اخراجات سے کھانا تیار کرکے کھانا اور کھلانا اور اس کو لازم وضروری جاننا شرع میں جائز ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بغیر عذر کے نماز عید بستی میں پڑھنی خلاف سنت ہے۔ چندہ اگر کھانے کےلئے ہے تو اس کا کھانا کھلانا جائز ہے۔ اور اگر کسی اور غرض کےلئے ہے تو اسی غرض میں لگانا ضروری ہے۔ ایسا ہی وقف زمین بھی اگر دعوت مسلمین کےلئے موقوفہ ہے۔ تو اس کا کھانا کھلانا جائز ہے۔ اور اگر وہ کسی خاص غرض کے لئے وقف ہے۔ تو اسی غرض میں اس کو استعمال کرنا چاہیے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب