سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(03) تیمّم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل ہےیا تعلیم

  • 722
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1633

سوال

(03) تیمّم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل ہےیا تعلیم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیمّم کے ساتھ کوئی نماز پڑی ہے یا صرف تعلیم  دی ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

آیت تیمّم کے شان نزول  میں لکھا ہے   کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کا ہا ر گم ہو گیا  اس کی  تلا ش میں   رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سا ری فوج  جنگل میں رک گی۔نہ وہا ں پانی تھا نہ اس کے پاس پا  نی تھا ۔خدا نے آیت تیمّم  اُتا ر دی اور بعض  روایتوں میں ہے کہ ہم رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کٹھرےہوے اور تیمّم کیا۔خیرتو آپ کےسوال کا جواب ہوا مگر سوال فضول ہے کیونکہ جب رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلیم  اور قر آن مجید میں اس کا ذکر آگیا تو پھر آپ کے کرنے اور نہ کرنے سے سوال کا کیا مطلب؟

اگر با لفرض  آپ  کے کرنے کا کسی روایت میں ذکر نہ ہو تو کیا قرآن مجید اور آپ کی تعلیم کافی نہیں بلکہ قرٖآن مجید اور  آپ کی تعلیم تو اصل ہے کیونکہ آپ کا فعل خاصہ بھی ہو سکتا ہے ۔پس اس قسم کے سوال سے بچنا چا ہیے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الطہارت، تیمم کا بیان، ج2ص12 

محدث فتویٰ

 

تبصرے