سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(592) عمر کا حق تولید مقدم ہے

  • 7219
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1034

سوال

(592) عمر کا حق تولید مقدم ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید متوفی نے دو اولاد چھوڑیں ایک دختر مسماۃہندہ اور ایک فرزند مسمی عمر۔ ان دونوں بچوں کی کفالت ان کی خالہ نے کی ان دونوں بچوں کا ایک  بھائی اخیانی ہے مسمی بکر مسماۃ ہندہ کی منگنی اس کے بھائی حقیقی عمر اور اخیانی بھائی بکر کی رضا مندی سے ہوگئی جب ہندہ کا نکاح جس شخص سے منگنی ہوئی تھی ہونے لگا۔ تو اس اخیانی بھائی جو بوقت رضامند تھا۔ حارج ہوا۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس کا حقیقی بھائی عمر اس کا نکاح کراسکتا ہے۔ یا نہیں؟ اور اس کو حق تولیت ہے یا نہیں یا بکر کو حق تولیت حاصل ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عمر کا حق تولیت مقدم ہے۔ کیونکہ وہ ہندہ کاعینی بھائی ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 2 ص 556

محدث فتویٰ

تبصرے