سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(581) رجسٹری پر فیصلہ ہوگا

  • 7208
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 834

سوال

(581) رجسٹری پر فیصلہ ہوگا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خالد کی عین حیات میں ا س کا لڑکا ملازم ہوگیا۔ اوراپنی کمائی خاص سے بہت سی جائداد خرید کی بعد وفات خالد کے لڑکی اپنے بھائی سے موجودہ جائداد سے اپنا پورا حق طلب کرتی ہے۔ اور بھائی صرف اس قدر حصہ دینا چاہتا ہے۔ جو اس کی ملازمت سے پیشتر مال ومتاع اورجائداد تھی ۔ صحیح مسئلہ کیا ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رجسٹری پر فیصلہ ہوگا۔ باپ کے نام کی ہے توسب اولاد شریک ہوگی۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 2 ص 551

محدث فتویٰ

تبصرے