سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(176) روزے کی حالت میں استعمال(contact lenses)

  • 72
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1533

سوال

(176) روزے کی حالت میں استعمال(contact lenses)
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا روزے کی حالت میں کونٹکٹ لنسز (contact lenses) استعمال کرسکتے ہیں۔ ؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

روزے كى حالت ميں آنكھوں كے اندر لگائے جانے والے لينز خاص محلول ميں ركھ كر صاف كرنے كے بعد استعمال كرنے ميں روزہ كو كوئى نقصان نہيں، كيونكہ زيادہ سے زيادہ يہى ہے كہ محلول سے كچھ نہ كچھ آنكھ ميں جائےگا، تو يہ آنكھ كے قطرہ كى مانند ہے، علماء كرام كے صحيح قول كے مطابق يہ روزے كو فاسد نہيں كرتا.

شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں:

" روزے دار كے ليے آنكھوں ميں سرمہ، اور قطرے اور كانوں ميں قطرے ڈالنے ميں كوئى حرج نہيں، حتى كہ اگر وہ اس كا ذائقہ اپنے حلق ميں بھى محسوس كرے تو اس سے اس كا روزہ نہيں ٹوٹتا؛ كيونكہ يہ كھانا پينا نہيں، اور نہ ہى كھانے پينے كے معنى ميں آتا ہے.

اور دليل تو كھانے پينے كے منع ميں آئى ہے، لہذا جو كھانے پينے كے معنى ميں نہيں اسے اس كے ساتھ ملحق نہيں كيا جا سكتا، ہم نے جو ذكر كيا ہے شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ تعالى نے بھى يہى اختيار كيا ہے، اور صحيح بھى يہى ہے "

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 2 کتاب الصلوۃ


تبصرے