سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(572) حاجی محمد قاسم کے دو وارث تھے..الخ

  • 7199
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 840

سوال

(572) حاجی محمد قاسم کے دو وارث تھے..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حاجی محمد قاسم کے دو وارث تھے۔ ایک لڑکا محمد ہاشم دوسری لڑکی خدیجہ ان دونوں نے مورث ترکہ سے حصے پالئے اس کے بعد ہاشم مرگیا۔ اس کے بعد اس کی بیوی اور ہمشیرہ اور ہمشیرہ زادی ریز ابی رہے۔ اس کےبعد ہاشم کی ہمشیرہ خدیجہ بھی فوت ہوگیئں اور اس کی بیٹی ریزابی زندہ رہی۔ ان دونوں کا حصہ کس طرح تقسیم ہوگا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

۔ ہاشم کا حصہ یوں تقسیم ہوگا۔ ایک ثلث اس کی بیوی کو اور دو ثلث اس کی ہمشیرہ کو ملیں گے خدیجہ کا ترکہ اس کی لڑکی ریزابی کو ملے گا۔

تشریح

سوال نمبر 3 کا جواب ہاشم کا ترکہ (حصہ )  یوں تقسیم ہوگا۔ ایک ثلث اس کی بیوی کو اور دو ثلث اس کی ہمیشرہ کو ملے گا۔ جس کی تصیح یوں چاہیے۔ ایک ربع بیوی کو اور بطور رد بقیہ ہمشیرہ کو ملے گا۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 536

محدث فتویٰ

تبصرے