سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(537) سوتیلی ماں سے سوتیلی اولاد کو حصہ..الخ

  • 7164
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 930

سوال

(537) سوتیلی ماں سے سوتیلی اولاد کو حصہ..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کی عورت ایک لڑکا عمر چھوڑ کرمرگئی زید نے دوسری شادی ہندہ سے کی جس کے پاس بہت سی جائداد تھی۔ چند دن کے بعد زید آگے اور ہندہ پیچھے انتقال کرگئے ہندہ کو کوئی اولاد نہیں ہوئی لیکن اس کے کچھ خویش واقارب بہن بھائی پھوپھی وغیرہ ہیں۔  اب عمر ہندہ کی تمام جائداد کا اپنے آپ کو واحد وجائزمالک بناتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ عمرکا یہ دعویٰ کہاں تک صحیح ہے۔ اور اس کو ہندہ کی جائداد میں سے کچھ حصہ ملے گا یا نہیں اگر ملے گاتو کتنا ملے گا۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مرقومہ سے معلوم  ہوتا ہے کہ ہندہ عمر کی سوتیلی ماں ہے۔ سوتیلی ماں سے سوتیلی اولاد کوکوئی حصہ نہیں پہنچتا  ہندہ کے ورثاء اس کے حق وار ہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 495

محدث فتویٰ

تبصرے