سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(534) حقیقی بیٹے کی موجودگی میں پوتوں میں تقسیم

  • 7161
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 886

سوال

(534) حقیقی بیٹے کی موجودگی میں پوتوں میں تقسیم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کے دو لڑکے ہیں۔ ایک لڑکا اپنے دو لڑکے زید کی زندگی ہی میں چھوڑ کرمرگیا سوا ل یہ ہے۔ کہ ان لڑکوں یعنی پوتوں کو زید کی جائداد سے حصہ ملے گا یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زید کا حقیقی بیٹا اگر ہے۔  تو ان پوتوں کونہیں ملے گا۔ اگر حقیقی بیٹا نہیں ہے۔ تو ان کو ملے گالِّلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ﴿٧ سورة النساء.... پوتے کی نسبت سے بیٹا بہت قریب ہے۔ اس لئے اس کے ہوتے ہوئے پوتا نہیں 1۔ لے سکتا۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 494

محدث فتویٰ

تبصرے