سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(517) اصل قیمت سے زیادہ لینا

  • 7144
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1017

سوال

(517) اصل قیمت سے زیادہ لینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک چیتا قوم کافر نے ایک شخص کا حقہ ایک دفعہ میں ڈال دیا ، اور اس چیتا کی بولی دوسری تھی ، یعنی نہ وہ کسی کی بات سمجھتا تھا ، اور اس کی زبان کوئی سمجھتا تھا جس کا وہ حقہ تھا اس نے ۱۳آنے میں وہ حقہ خرید کیا تھا لیکن اب اس چنیے کا فر کو ڈرا کر اور دھمکی دے کر مبلغ دودروپیہ بلعوض اس حقہ کے لئے اور وہ حقہ اسی کے حوالے کر دیا اس چنیے نے اس حقہ کو اسی وقت توڑ ڈالا ، کیونکہ چنیے لوگ اس حقہ کو استعمال نہیں کرتے اب سوال یہ ہےکہ ۴عِرجو قیمت خرید سے ذیادہ لئے شرعاً جائز ہے یا نہیں ؟  اور ۴عِر وہ شخص لے سکتا ہے اس وقت اس چنیے سے جتنا ڈرا کر لے سکتے تھے           ،

 (منشی علی حسن خان شہر مچنیہ )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اصل قیمت سے جتنا ذیادہ لیا ظلم ہے اس کو واپس کرنا چاہیئے واپس نہ کریں گے توخدا کےنزدیک وہ دعوے دار رہے گا۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 470

محدث فتویٰ

تبصرے