سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(481) نرخ الله کے اختیار میں

  • 7108
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 834

سوال

(481) نرخ الله کے اختیار میں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس چیز کارخ زمانہ گذشتہ میں ارزاں تھا اور اب  موجود ہ زمانے میں نرخ گراں  ہے تو کیا مشتری کو یہ حق شرعاً حاصل ہے کہ بائع کو مجبور کریں کہ بموجب نرخ زمانہ گذشہ ارزاں فروخت کرؤ، اگر بائع اس کو نا منظور کرے ، تو اس کو ہر طرح سے ضرور پہنچانے کی کوشش کریں گے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث شریف میں آیا ہے کہ صحابہ رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کیا حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم آپ نرخ مقرر کر دیں ، لوگ کم و بیش دیتے ہیں ، آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا میں کسی پر ظلم کرنا نہیں چاہتا اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے گذشتہ بھا ؤ پر پہنچے کے لئے نہ کوئی مجبور کر سکتا ہے نہ ہو سکتا ہے جو کرے وہ بموجب حدیث سراسر ظلم ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 439

محدث فتویٰ

تبصرے