صبح کے وقت تحیۃ المسجد پڑھے یا نہ۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بلوغ المرام باب المواقيت میں ہے ۔
یعنی ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پوہ پھٹنے کے بعد کوئی نماز نہیں مگردورکعت فجر یعنی سنتیں۔
اس حدیث سے معلوم ہواکہ پوہ پھٹنے کے بعد تجیۃ المسجد درست نہیں جیسے طلوع وغروب آفتاب کے وقت نماز درست نہیں۔
وباللہ التوفیق