سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(452) اجارہ پر کھیت دینا

  • 7078
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 955

سوال

(452) اجارہ پر کھیت دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اجارہ پر کھیت لینا یا اس کا غلہ کھانا کیسا ہے جب کہ مالک کو مال گذاری کھیت کا خود اجارہ دار دیتا ہےاور خود جوبوتا ہے تو اس قسم کا اجارہ یا رہن خریدنے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زمین کو اجارہ یا گرو کے طریق پر لینا جس میں مالک کو بھی حصہ دیا جائے جائز ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے میں ایسا ہؤا بعض حدیثوں میں جو اجارہ پر زمین دینے سے ممانت آئی ہےاس سے مراد بالکلیہ ممنوع یا حرام نہیں بلکہ یہ مطلب ہے کہ کسی غریب مسلما ن کو استعمال کے لئے زمین مفت دےدے تو افضل ہے۔

شرفیہ:۔

 اجارہ کا جواب صحیح ہے گردی کا نہیں اس میں اجمال ہے اور شبہ حرمت لہذا ممنوع ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 426

محدث فتویٰ

تبصرے