السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کسی تجارت میں روپیہ بطور مضاربت دیا گیا مگر اس شرط پر کہ اگر تجارت میں نقصان ہو تو ہم اس کے ذمہ دار نہ ہوں گے اور ہمارے راس المال میں کوئی اثر اس کا نہ ہو ، کیا ایسا جائز ہے، (بانو بیگم جارس)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حقدرمضاربت میں نفع و نقصان میں شرکت ضروری ہے مذکورہ میں عقد مضاربت نہیں بلکہ سود ہے-
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب