السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسلمان کو قبروں اور مزاروں کے سالانہ عرسوں اور نیز ہنددوں کے مذہبی میلوں میں تجارت اور خرید و فروخت کی غرض سے جانا جائز ہے یا نہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جہاں شرک یا کسی نا جائز کام کی تائید ہو ،وہاں نہ جانا چاہیے، قرآن مجید میں ارشاد ہے وَلَا تَعَاوَنُوا۟ عَلَى لْإِثْمِ وَٱلْعُدْوَٰنِ خريد و فروخت سے بھی ان کو رونق اور مدد پہنچتی ہے ، (اہلحدیث امر تسر ۲۶شوال ۱۳۳۸ء)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب