السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بیع وشرا داد وسند کرنا دانستہ یا نادانستہ سودخوار سے کہ اکثر مال اس کا جائز ہے۔ یا ناجائز بحوالہ کتب فقہ تحریرفرمایا جائے۔ بینواتوجروا
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دانستہ بیع وشرا داد وسندسود خوار سے کہ اکثر مال اس کا حرام ہے۔ جائز نہیں اورنادانستہ موجب حرمت ومعصیت کا نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب