السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زینب کے بھائی کی موجودگی میں اس کی ماں ولی ہوسکتی ہے یا نہیں؟ اگر ان کی ماں زینب کے کے بھائی سے چھپا کر زید سے شادی کرادے تو شادی شرعا جائز ہے یا نہیں؟ شادی کے وقت زینب کی عمر آٹھ سال دس مہینہ تھی۔ اب اس کی عمر گیارہ سال نو مہینے ہوئی اس وقت شادی سے انکار کرتی ہے۔ کہ میری شادی ہوئی نہیں۔ اس صورت میں زینب زید کی زوجیت میں رہے گی یا نہیں۔ بینوا توجروا
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بھائی عصبہ ولی ہے۔ اس کی موجودگی میں ماں ولی نہیں ہوسکتی۔ لہذا نکاح جائز ہے۔ اور لڑکی بعد بلوغ انکار کرسکتی ہے۔ نکاح فسخ ہوجائے گا گو پہلے بھی ناجائز تھا۔
صورت مرقومہ میں سرے سے نکاح منعقد ہی نہیں ہوا کہ بلاولی کیاگیا ہے۔ بحدیث لانکاح الا بولی۔ الحدیث (ابو سعید شرف الدین دہلوی)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب