سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(375) طلاق خلع کے بعد تجدید نکاح؟

  • 6990
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2177

سوال

(375) طلاق خلع کے بعد تجدید نکاح؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہندہ کے خلع کیا ۔ اس سے طلاق بائن واقع ہوئی ۔ اب سوال یہ ہے ۔ کہ شوہر اگر دوبارہ اس عورت کو لینا چا ہے ۔ اور عورت راضی ہو ۔ تو عدت کے اندر یابعد ا لعدۃ تجدید نکاح کے بعد لے سکتا ہے ۔ یا نہیں ؟  زید کہتا ہے ۔ کہ اس صورت میں بی بی حرام ہو گئی ۔ تجدید نکاح سے بھی نہیں لے سکتا ۔ اور بکر کہتا ہے ۔ کہ تجد ید نکا ح  کے بعد  بی بی کودوبارہ لیناجائز ہے۔ ان دونوں میں کون حق پرہے۔ جواب مدلل ہونا چاہیے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

طلاق خلع کے بعد فریقین کی رضامندی سے نکاح جدید کرکے آباد ہوسکتی ہے۔ کیونکہ نکاح ثانی کی ممانعت مغلظہ بطلاق ثلا ثہ کی صورت میں ہے۔ ۔ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ ﴿٢٣٠سورة البقرة... (قرآن)  طلاق بائن میں اسی خاوند سے طلاق ممنوع نہیں ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 352

محدث فتویٰ

تبصرے