زیدعمرو دوشخص نمازی وحاجی ہیں۔ زیدکاحقیقی بھائی دائمی بےنمازہوگیا۔عمرو اس کےجنازہ پرنہیں گیا۔زیدنےناراض ہوکر عمروسےمصافحہ ومعانقہ چھوڑدیا ہے۔اب سوال یہ ہے کہ شریعت جنازہ نہ پڑھنےوالے پربھی تعزیر لگاتی ہےیانہیں۔کیازید کی ناراضگی حق پرہے یا باطل پر۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عمروحق پرہے۔زید غلطی پرہے۔بےنمازکاجنازہ نہیں پڑھنا چاہیئے۔چنانچہ حدیث میں ہے۔
یعنی جوشخص دیدہ دانستہ نماز چھوڑےوہ کافرہے۔
وباللہ التوفیق