سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(362) ایک غریب بیوہ عورت نے جان بوجھ کر زناکرایا..الخ

  • 6977
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1244

سوال

(362) ایک غریب بیوہ عورت نے جان بوجھ کر زناکرایا..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک غریب بیوہ عورت نے جان بوجھ کر زناکرایا۔ جب حمل ظاہر ہوا تو بستی کے لوگوں نے عورت مذکور کو اپنی بستی سے نکال دیا۔ عورت مذکوردوسری بستی میں ٹھہری ہوئی ہے۔ آیا ایسی عورت کو بستی میں ٹھہرنے دینا یا ذکواۃ خیرات فطرہ وغیرہ وغیرہ دینا جائز ہوسکتا ہے یا نہیں یا اس کے بارے میں کیا حکم ہےجواب ازروئے قرآن وحدیث ہو۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی عورت شرعا ً سنگ ساری کے لائق ہے۔ مگر چونکہ یہاں اسلامی حدود جاری نہیں ہیں۔ اس لئے بہتر ہے کہ عورت سے توبہ کرائی جائے۔ اور اس کانکاح کرادیاجائے۔ اگر محتاج ہے تو اسے صدقات خیرات دینا جائز ہے۔ نیز یہ بھی فائدہ ہے کہ اسے سمجھانے کا موقع مل جائے گا۔  (اہلحدیث امرتسر ص 13 یکم دسمبر 1939ء)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 338

محدث فتویٰ

تبصرے