سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(360) مدت رضاعت میں دودھ پینا

  • 6975
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1899

سوال

(360) مدت رضاعت میں دودھ پینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید نے بکر کی ماں کا دودھ عدت کے اندر پیا تو کیا بکر زید کی ماں کامحرم ہوسکتا ہے اور بکر کے بہن بھائی خو اہ چھوٹے ہوں یا بڑے زید کے کون کون سے رشتہ داروں کے محرم ہو سکتے ہیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عدت سے مر اد مدت رضا عت ہے توزید نے بکر کی ماں کا دودھ دو سال کے اندر پیاہے تو بکر کی ما ں زید کی دودھ ما ں ہے اور اس کی تما م اولا د زید کے بہن بھائی ہیں زید کے سو ا اس کے دیگر رشتہ داروں سے یہ تعلق قائم نہ ہو گا مثلا زید کا دادا زید کی دودھ ما ں کا محرم نہیں اور زید کا کو ئی دو سر ابھائی بھی زید کی اس دودھ ماں کا بٹیا نہیں ہو گا یہ حکم صر ف زید کے لیے ہے جس نے دودھ پیا ہے یہ اس صو رت میں ہے جب کہ سائل کی مراد عدت مدت رضا عت ہے۔  (اہلحدیث امرتسر ص13 20 جنوری 1939ء)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 334

محدث فتویٰ

تبصرے