سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(358) میاں کا بیوی کو مرنے پر غسل دینا

  • 6973
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 740

سوال

(358) میاں کا بیوی کو مرنے پر غسل دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسی شخص کی عورت مرجائے تو وہ اس مرد و عورت کو غسل دے اور جنازہ ا ٹھائے یا بالکل ہاتھ نہ لگائے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بے شک لگائے وہ اس کی طرح بیوی ہے۔ جس طرح زندگی میں تھی۔ آپ ﷺ نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا  کو فرمایا تھا: ’’اگر تو مجھ سے پہلے مر گئی تو میں تمھیں غسل دوں گا‘‘ اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو خود غسل دیا تھا۔  (اہل حدیث امرتسر ص 10 27 ربیع الثانی 1342ہجری)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 334

محدث فتویٰ

تبصرے