سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(343) باکرہ حاملہ سے نکاح

  • 6958
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1746

سوال

(343) باکرہ حاملہ سے نکاح

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید نے ایک باکرہ سے عقد کرلیا۔ اس کے دو ماہ بعد اس باکرہ کا حمل نمایاں ہوا تو زید نے اس کی تحقیق کرائی تو وہ پانچ ماہ کا حمل ثابت ہوا جب اس لڑکی سے دریافت کیا گیا۔ تو اس نے بھی اقرار کیا کہ مجھ سے فلاں شخص جبراً مصاحب ہوا۔ اب سوال یہ ہے کہ زید اس کو ازروئے شرع دوبارہ نکاح کرکے لے سکتا ہے یا نہیں؟ اب اس کے والدین نے اس کا حمل ساقط کرادیا ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مرقومہ میں نکاح جائز ہے۔ حمل کے ظاہر ہونے سے یا اس کے اسقاط سے نکاح فسخ نہیں ہوا۔  (زاد المعاد)   (اہلحدیث امرتسر 21 زی قعدہ 1365 ہجری)  

شرفیہ

 بحکم آیت وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَن يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ﴿٤سورة الطلاق..... الایۃ۔ یہ عدت کے اندر نکاح کیا گیا۔ جو ہرگز صحیح نہیں۔ پس دوباہ نکاح کرنا لازم ہے۔ 

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 330

محدث فتویٰ

تبصرے