سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(336) عورت ولی نہیں ہو سکتی

  • 6944
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1927

سوال

(336) عورت ولی نہیں ہو سکتی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک یتیم لڑکی نابالغہ دس نو سال کا نکاح بغیر رضا مندی اولیاء عصبات کیا گیا تھا۔ صرف رشتہ داروں میں سے اس کی ماں پر جبر دبائو ڈال کر مجلس نکاح میں اجازت کے واسطے شامل کیا گیا تھا۔ اور وہ اس امر پر خوش نہیں۔ آیا ایسا نکاح اللہ اور اس کے رسول ﷺکے نزدیک جائز ہے۔ یا ناجائزہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

محدثین کے نزدیک عورت ولی نہیں ہوسکتی۔ اور فقہاء کے نزدیک بھی عصبات کی موجودگی میں ماں کو حق ولایت حاصل نہیں۔ اس لئے مندرجہ سول باتفاق ناجائز ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 327

محدث فتویٰ

تبصرے