السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید کہتا ہے کہ بیت اللہ کے اندر داخل ہوکر چھت کی طرف دیکھنا سخت منع ہے عمرو کہتا ہے کہ جائز ہے کیونکہ منع کی کوئی دلیل نہیں۔ان دونوں میں سے حق پر کون ہے۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
چھت کی طرف دیکھنے کی ممانعت میں میری نظر میں کوئی روایت نہیں گزری۔ ہاں یہ روایت آئی ہے کہ بیت اللہ کی طرف دیکھنے والے کے لئے بیس نیکیاں ہیں۔اس میں چھت بھی آجاتی ہے کیونکہ بیت اللہ یک لخت تو سارا دکھائی نہیں دیتا اکثر اس کے کسی حصہ کو دیکھے گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب