السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک عورت کا خاوند گزر گیا اورایک کا زندہ ہے لیکن اس نے طلاق نہیں دی گزرے ہوے خاوند والی کی عدت پوری نہیں ہوئی قاضی نے ہردو عورتوں کا نکاح کر دیا دونوں کانکاح صیح ہوا یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ ایک کھلی با ت ہے کہ ایسا نکا ح جائز نہیں۔ وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ﴿٢٤﴾ سورة النساء...الخ
ایسا نکاح خو ان سخت گناہ گار ہے اس کاعہد ہ قضا سے معزول کر دینا چاہے اور اسکو جلدی توبہ کرنی چاہے۔ (18 زیعقعد 37ہجری)
حر ام کوحلا ل بتانا شیطان کاکام ہے اور استحلال کفر
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب