سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(324) اہل کتاب کی عورتوں سے نکاح

  • 6932
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 957

سوال

(324) اہل کتاب کی عورتوں سے نکاح

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اہل کتاب  (یعنی نصاریٰ ویہودی )  کی لڑکیوں سے مسلمین شادی کرسکتے ہیں یا نہیں کیا حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے زمانے میں اہل کتاب سے شادی کرنا منع فرمادیا تھا علاوہ اسکے غیر اقوام جو اہل کتاب میں نہیں ہیں۔ ان کی لڑکیوں سے بیاہ کرسکتے ہیں۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن مجید میں اہل کتاب کی لڑکیوں سے نکاح کرنے کی اجازت ہے۔

وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِن قَبْلِكُمْ

اہل کتاب قرآن مجید میں یہود ونصاریٰ کوکہا گیا ہے۔ ان کے سوا باقی لوگوں کو نہیں۔ اس لئے ان کے سوا اور لوگوں سے خواہ ہندو ہوں۔ یا کوئی اور قوم شادی نکاح کرنا منع ہے وَلَا تَنكِحُوا الْمُشْرِكَاتِ حَتَّىٰ يُؤْمِن ۔ 

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 320

محدث فتویٰ

تبصرے