السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر ایسی بنین پہن کرنمازپڑھی جائے جس کے بازو ہوں تو نماز ہوجائے گی نیزنماز کتنے کپڑوں میں جائز ہے۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نماز ایک کپڑے میں ہو سکتی ہے۔اگر کپڑاچھوٹا ہو تو اس کو تہ بند کی صورت میں پہن لے ورنہ گلتی باندھ لے تا کہ کند ھے بھی ڈھک جائیں۔چنا نچہ حدیث میں تصریح ہے۔بنیان سے کچھ کندھا ننگا رہتا ہے۔اِس لئے اس میں شبہ ہے ہا ں اگر ایسی بنیان ہو کہ اس سے کندھا ڈھکا جا ئے تو پھر کوئی حرج نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب