سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(304) نابالغ لڑکے اور لڑکی کے نکاح کی کیا شرعی حیثیت ہے؟

  • 6912
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1578

سوال

(304) نابالغ لڑکے اور لڑکی کے نکاح کی کیا شرعی حیثیت ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید نے اپنی نابالغہ لڑکی کا نکاح ایک نابالغ لڑکے سے کردیا تھا۔ اب زید نکاح فسخ کرنا چاہتا ہے۔ ہنوز زوجین میں خلوت صحیحہ کی نوبت نہیں آئی نیز دونوں نابالغ ہیں۔ شرعا فسخ نکاح کی کیا صورت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذاہب اربعہ میں سے حنبلیہ کا مختار ہے۔ کہ بوقت ضرورت ولی فسخ نکاح کرسکتا ہے۔ شیخ ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ  کے فتاوے میں یہ مسئلہ ملتا ہے۔ (اہلحدیث امرتسر ص 10 16 رجب 1342ہجری)

شرفیہ

یہ قیاس اعلٰے ک اادنیٰ پر ہے۔ کتاب وسنت پر نہیں۔ (ابوسعید شرف الدین دہلوی)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 310

محدث فتویٰ

تبصرے