سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(348) چار بیویوں کے ہوتے ہوئے لونڈی سے ازدواجی تعلقات

  • 6901
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 3030

سوال

(348) چار بیویوں کے ہوتے ہوئے لونڈی سے ازدواجی تعلقات
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے دوست کی چار بیویاں ہیں اور اس نے ایک لونڈی بھی خرید لی ہے مگر وہ اب لونڈی سے ازدواجی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے کیا یہ درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شرعاچار بیویوں کی موجودگی میں بھی لونڈی سے مباشرت کرنا جائز ہے۔ مگر یہ سوال مجھے حقیقت سے زیادہ مفروضہ ہی لگتا ہے۔ محسوس ایسے ہوتا ہے کہ آپ کے دوست نے لونڈی کا مفہوم نہیں سمجھا،لونڈی اس عورت کو کہا جاتا ہے جو مسلمانوں اور کفا ر کے درمیان جنگ ہونے کی صورت میں کافرہ عورت گرفتار ہو کرمسلمانوں کے ہاتھ آجائے، اور کمانڈر اسے فوج میں سے کسی کو دے دے،اور عصر حاضر میں اس کا وجود تقریبا ناممکن ہے۔ باقی اگر اس نے کوئی عورت بیگار کیمپ سے یا بردہ فروشوں سے کسی عورت کو خرید لیا ہے تو وہ لونڈی نہیں ہے۔ ایسی عورت کے ساتھ بیوی بنانے کے بعد ہی تعلقات قائم ہو سکتے ہیں، اور پہلے سے چار بیویوں کی موجودگی میں اس سے نکاح نہیں ہو سکتا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ

جلد 2

تبصرے