السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص کی ایک لڑکی سے شادی ہوئی عمر نابالغہ کی حالت میں اور شادی کے بعد لڑکی اپنے شوہر کے یہاں پر چند روز رہ کر پھر اپنے والے کے مکان پرواپس آئی اس کو عرصہ قریب سات آٹھ برس سے ہوتا ہے۔ اس دوران میں لڑکی کو کبھی رخصتی نہ کرائی اور نہ رخصتی کے لئے آیا۔ اب لڑکی پوری عمر نابالغہ پر ہوگئی۔ اور شوہر کے یہاں جاناچاہتی ہے۔ لیکن شوہر اس وجہ پر نہیں لے جاناچاہتا ہے۔ کہ شادی کے بعد لڑکی کو ایک بیماری آپرس کی ہوئی ہے۔ وہ یہ ہے کہ بدن پر داغ داغ ہوگئے ہیں۔ اس واسطے بہت بھاری عیب سمجھ کر رکھنا دشوار سمجھتا ہے۔ اور نہ آج تک کوئی قسم کی خوراک پوشاک دیا ہے اس ملک کا رواج ہے کہ عورت کوطلاق دینا نہایت حقارت سمجھتے ہیں۔ ایسی صورت میں لڑکی کی کیا صورت ہونی چاہیے۔ تاکہ لڑکی اس مصیبت سے رہائی پائے۔ (راقم ابو محمد امیر الدین بمقام میرا دل لا ڈکخانہ ہتھاباوا ضلع دنیا جبور بنگال)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خاوند کوچاہیے کہ اس کا علاج کراکے بسائے۔ یا طلاق دے۔ ورنہ بذریعہ پنچایت یا بذریعہ عدالت فسخ نکاح کراسکتی ہے۔ فتاویٰ نزیریہ جلد 2 (اہلحدیث 10 جولائی 1931ء)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب