سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(325) نبی کریم پر اللہ کےدرود بھیجنے کا مفہوم

  • 6878
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-01
  • مشاہدات : 1322

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس طرح ہم لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں، کیا اللہ تعالی بھی درود بھیجتے ہیں۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ارشاد باری تعالی ہے۔

﴿إِنَّ اللَّهَ وَمَلـئِكَتَهُ يُصَلّونَ عَلَى النَّبِىِّ يـأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا صَلّوا عَلَيهِ وَسَلِّموا تَسليمًا﴾سورۃ الاحزاب

بے شک اﷲ تعالیٰ اور اس کے فرشتے نبی کر یم ﷺ پرصلوٰۃ بھیجتے ہیں، اے ایمان والو ! تم (بھی) ان پر صلوٰۃ اور خوب سلام بھیجو ۔

درود شریف کا معنی ومفہوم :

عربی زبان میں لفظ (صلوٰۃ) چند معانی کیلئے استعمال ہوتا ہے ۔ مثلا ً : مدح و ثنا، تعریف ، رحمت ، د ُعا اور استغفار وغیرہ ۔

اس آیت ِ مبارکہ میں اﷲ رب العالمین کی طرف صلوٰۃ کی جو نسبت وارد ہوئی ہے، اس سے مراد اﷲ تعالیٰ کا فرشتوں کے سامنے نبی کریم ﷺ کی مدح و ثنا اور تعریف و توصیف کرنا ہے اور ان پر اپنی رحمت ِ مخصوصہ نازل فرمانا ہے۔ اور فرشتوں کی طرف سے صلوٰۃ ان کا آپ ﷺ کیلئے د ُعائے رحمت و مغفرت کرنا ہے۔ اور ایمان والوں کی طرف سے صلوٰۃ کا مفہوم آپ ﷺ کی مدح و ثنأ اور تعریف و توصیف اور رحمت کی د ُعا کرنا ہے۔

سیدناعبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے اﷲ تعالیٰ کے ارشاد﴿إِنَّ اللَّهَ وَمَلـئِكَتَهُ يُصَلّونَ عَلَى النَّبِىِّ کی تفسیر میں فرمایا کی اسکا مطلب یہ ہے کہ اﷲتعالیٰ تمہارے نبی ﷺ کی تعریف کرتا ہے اور ان کی مغفرت فرماتا ہے اور فرشتوں کوآپﷺ کیلئے د ُعائے ا ِستغفار کا حکم دیتا ہے ﴿يـأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا صَلّوا عَلَيهِ وَسَلِّموا تَسليمًا کا مطلب یہ ہے :اے ایمان والو ! تم اپنی نمازوں میں ان کی تعریف و توصیف کرو اور اپنی مساجد میں اور ہر جگہ پر اور نکاح کے خطبہ میں بھی آپﷺ کی مدح و ثنأ کرو، کہیں بھی آپ ﷺ کو نہ بھولنا چاہئیے ۔ (بحوالہ القول البدیع ۲۱۵)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ

جلد 2

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ