سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(278) قوت مردمی کے بنا پر خاوند کے چھوٹے بھائی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

  • 6870
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1801

سوال

(278) قوت مردمی کے بنا پر خاوند کے چھوٹے بھائی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک معمر آدمی آٹھ سال تک پہنچ چکا ہے۔ اور اس کی بیو ی کی عمر 35 سال تک ہوگی۔ کچھ عرصہ سے آدمی قوت مردمی سے محروم ہوچکا ہے عورت خاوند سے متنفر ہے اورکئی دفعہ خاوند کے چھوٹے بھائی سے کہہ چکی ہے۔ کہ تم میرے ساتھ نکاح کرلو۔ ورنہ میں کسی غیر کے ساتھ فرار ہوجائوں گی۔ خاوند طلاق دینے کےلئے تیار نہیں کیا خاوند کا چھوٹا بھائی بدوں طلاق اس عورت کے ساتھ نکاح کرسکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خاوند مذکور کو چاہیے کہ بحکم قرآن مجید۔ لاتمسكوهن ضراراً۔ عورت مذکور کوچھوڑ دے۔ اور عورت کو چاہیے کہ خاوند سے علیحدگی کئے بغیر نکاح ثانی نہ کرے۔ ورنہ نکاح جائز نہ ہوگا۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 281

محدث فتویٰ

تبصرے