السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نام ونمود کی غرض سے نکاحوں میں حد سے زیادہ مہر باندھنا اور پھر ادا نہ کرنا کیسا ہے؟ اور جناب رسالت مآب ﷺ کی صاحبزادیوں کے مہر کس قدر مقرر کیے گئے تھے۔ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نام نمود کے لئے تو کوئی بھی کام جائز نہیں۔ بغیر نام ونمود کے مہر کی کثرت گو پسندیدہ نہیں لیکن حرام بھی نہیں۔ واتيتم احداهن قنطارا آپ ﷺ کی لڑکی حضرت فاطمۃ الذہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مہر آج کل کے حساب سے قریبا ایک سو اکتیس روپیہ تھا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب