السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید کی شادی ہندہ سے ہوئی تھوڑے عرصے کے بعد زید پاگل ہوگیا۔ کتنے دنوں تک تو بالکل غائب رہا۔ مگر اب دو چار مہینے سے ایک دوسری جگہ میں ہے۔ مکان پر نہیں ہے۔ مگر حالت بدستور بلکہ پہلے پاگل پن میں اضافہ ہی ہے۔ چار برس کا زمانہ ہوا پاگل ہوئے ہندہ ابھی نوجوان ہے زید سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ اب ہندہ کتنے روز تک صبر کرے۔ اب زید کا خود ایک خورد سگا بھائی موجود ہے۔ ابھی اس کی شادی نہیں ہوئی زید کے والدین چاہتے ہیں۔ کہ زید کے بھائی سے اس کا نکاح کردیں۔ اور ہندہ بھی راضی ہے۔ اور اس کے ولی بھی اب سوال یہ ہے کہ زید کے والدین کس صورت سے نکاح کریں ۔ جواب تحریر فرمایئں۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نکاح اول بذریعہ عدالت فسخ کرادیں۔ پھر نکاح ثانی کرسکتے ہیں۔ اگر عدالت تک رسائی مشکل ہو تو برادری کی پنچایت نسخ کردے۔ (اہلھدیث امرتسر ص 13 نومبر 4 1938ء)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب